یوم اقبال، اسٹیٹ بینک عام تعطیل کی وجہ سے 9 نومبر کو بند رہے گا

Calender Icon جمعرات 5 نومبر 2026

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی 9 نومبر کو بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطاب ’’یومِ علامہ اقبال‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے پیر 9 نومبر 2026ء کو بند رہے گا۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار چھٹیوں کے باعث تمام بینک ویسے ہی بند رہتے ہیں جبکہ یوم اقبال پیر کو روز آنے کے سبب تمام بینک 3 روز بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کا نئے فیچر کا اعلان جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

وفاق کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔