بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تیاری

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا (Nepra)میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی، جولائی تا ستمبر کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہوگی، اس کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔

درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ابراہیم علی خان کے کرینہ کپور کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟ دلچسپ انکشاف

دوسری جانب انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔