اسلام آباد، ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ جاری، ڈھائی فیصد افراد میں پازیٹو

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

اسلام آباد میں وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ جاری ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق عام آبادی میں 2 سے ڈھائی فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ صحت کی سہولیات سے محروم علاقوں میں اس مرض کی شرح 6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

پمز، پولی کلینک سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں اور مراکز میں شہریوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکریننگ کے دوران مثبت آنے والے افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تشخیصی کٹس اور ادویات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ اور اس کے بعد بلوچستان اور پنجاب کو تشخیصی کٹس بھجوائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی 100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔