نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا

Calender Icon اتوار 8 نومبر 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (Nadra) کی جانب سے مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ کی ہدایات پر نادرا کی جانب سے انفلوئنزا (Influenza) اور میننجائٹس (Meningitis) ویکسینز کی رجسٹریشن اور فیس وصولی کی سہولت، جو پاک آئی ڈی اور ای سہولت کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھی، عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے مسافروں سے گزارش ہے کہ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے براہِ راست بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ سے رابطہ کریں۔


ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟

مزیدپڑھیں:ریفائنریز کی ایڈجسٹمنٹ اور لیوی میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل رہا ہے: ملک خدا بخش

ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے طریقہ کار واضح کردیا۔

نادرا پوڈکاسٹ میں ترجمان نے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی ہے، جس میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔

نادرا ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود ہے، لیکن انہوں نے کبھی ب فارم نہیں بنوایا، وہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہِ راست شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔