پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (PCRWR) نے 27 منرل واٹر کے برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔
پی سی آر ڈبلیو آر کی جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے 20 شہروں میں 223 برانڈز کے پانی کے نمونے جمع کرکے ان کے کیمیائی اور جراثیمی معیار کی جانچ کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہنا تھا کہ 195 برانڈز پانی کے معیار پر پورا اترے، جبکہ 27 برانڈز غیر محفوظ پائے گئے، کیمیائی جانچ میں 6 اور جراثیمی جانچ میں 22 برانڈز کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے ایک اور فائٹ جیت لی
غیر محفوظ قرار دیئے گئے برانڈز میں آبِ حرم، امپیریل پیور ڈرنکنگ واٹر، آبِ مکران، واٹر ورس پیوریفائیڈ، جیل، سپ، اے بی بلیو واٹر، ایچ آر واٹر ہیلتھی لائف، صافی، پیور ایکوا ٹیک، اکوافائن، واٹر ٹائم، السہا، آبِ حیات، کے اینڈ ایس ایکوا سی، جیرز سیف لائف، اطہر پریمیم، ایکوا ڈور، ایچ ایچ جی سویٹس اینڈ بیکرز، ڈرنکلی، ون فلو، پریمیم صفا، زلمی پیور منرل واٹر، نیو اے ٹو زی، فریش سمارٹ پیور واٹر اور ایکوا انڈس شامل ہیں۔پی سی آر ڈبلیو آر نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان، کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت ملک کے 20 شہروں سے پانی کے نمونے حاصل کیے۔













پیر 9 نومبر 2026 