لاہور دنیا اور ملتان ملک بھر کا آلودہ ترین شہرقرار، مجموعی شرح 308 ریکارڈ

Calender Icon منگل 10 نومبر 2026

ملک کے مختلف شہر آج بھی زہریلی فضا کی لپیٹ میں ہیں،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملتان ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 308 ریکارڈکی گئی،گلبرگ میں اے کیو آئی 760 تک جاپہنچا،علامہ اقبال ٹاؤن میں 461 ،برکی روڈ 396 ، اچھرہ 368، شادمان 358 اور ماڈل ٹاؤن میں 356 ریکارڈ کیا گیا،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 334 جبکہ پائن ایونیو پر 328 رہی،فیصل آباد میں بھی فضائی آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب ملتان میں ایئرکوالٹی انڈیکس 1107ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کو کھلی فضا میں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔