کراچی : خواتین کی اکثریت کو شاپنگ(Shopping) کرنے کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے لیکن اچھی خریداری کا ہنر سب کو نہیں آتا، دکاندار معمولی قیمت کی چیز بھی انہیں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام گڈٖ مارننگ پاکستان میں رابعہ رضوان اور رباب مسعود نے خواتین کو بہترین خریداری کے گُر بتائے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شاپنگ، تحائف کے انتخاب اور خریداری کے دوران سودے بازی اور غیر ضروری اخراجات سے بچنے کے دلچسپ طریقے بیان کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحائف کا انتخاب کرنا اکثر مشکل مرحلہ بن جاتا ہے، کیونکہ ہر شخص کی پسند اور ضرورت مختلف ہوتی ہے کسی کو تحفہ دیتے وقت زیادہ چیزیں خریدنے کے بجائے ایک معیاری اور پسندیدہ چیز کا انتخاب کرنا زیادہ بہتر ہے اس لیے اچھی چیز کو ترجیح دیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعض لوگوں میں اچھی چیزیں تلاش کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ عام بازار میں بھی ایسی منفرد اشیا بھی ڈھونڈ لیتے ہیں جو دوسروں کی نظر سے اوجھل رہتی ہیں۔
گفتگو کے دوران تحائف کے انتخاب کے حوالے سے یہ رائے بھی سامنے آئی کہ تحفہ خریدتے وقت اپنی پسند اور استعمال کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات لوگ محبت سے کئی کپڑے یا زیورات تو دے دیتے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی چیز بھی وصول کرنے والے کے کام نہیں آتی۔
پروگرام میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ شاپنگ کا شوق اپنی جگہ، لیکن ہر پسند آنے والی چیز فوراً خرید لینا درست نہیں۔ آن لائن خریداری کرتے ہوئے بھی یہ دیکھنا چاہیے کہ چیز کا معیار کیا ہے، قیمت مناسب ہے یا نہیں اور کیا مستقبل میں اس کے دوبارہ دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:اوور بلنگ : تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر شاپنگ کیلیے تجربہ کار دوست یا ساتھی کا ہونا بھی ضروری ہے،
ایک خاتون نے اپنی دوست فاطمہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خریداری کے لیے جائیں تو وہ نہ صرف اچھی چیز منتخب کرواتی ہیں بلکہ دکاندار سے کم قیمت پر بھی خریدوا دیتی ہیں۔
جس پر رباب مسعود نے بتایا کہ مجھے بھی میرے خاندان والے شاپنگ پر ساتھ لے جانا پسند کرتے ہیں کیونکہ میں کافی حد تک اچھی اور معیاری شاپنگ کرلیتی ہوں۔
حوریہ نے بتایا کہ ان کے خاندان میں ان کی والدہ، خالہ اور دیگر رشتے داروں کو بھی خریداری کا خاصا تجربہ ہے۔ ان کی والدہ کی عادت تھی کہ کوئی چیز خریدنے سے پہلے اسے کئی دکانوں پر دیکھا جائے اور جلد بازی میں فیصلہ نہ کیا جائے، اس طریقے سے میں نے بھی غیر ضروری خریداری سے بچنا سیکھا۔
انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا کہ جب ایک دکاندار نے ایک لباس کی قیمت 14 ہزار روپے بتائی تو والدہ نے فوراً ساڑھے چار ہزار روپے کی پیشکش کردی حوریہ کے مطابق بالآخر وہ لباس چار ہزار روپے سے بھی کم قیمت میں مل سکتا تھا۔
بعض اوقات دکاندار خریدار کی عمر یا تجربے کو دیکھ کر زیادہ قیمت بتاتے ہیں، لیکن کسی تجربہ کار فرد کی موجودگی میں قیمت کم کروانا آسان ہوجاتا ہے۔












بدھ 11 نومبر 2026 