پشاور: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشت گرد نے خودکش حملہ آور تیار کرنے سمیت دیگر کئی اعترافات کیے ہیں۔
مشیر اطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں۔
پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اے آر ڈی سی عباس احسن نے بتایا کہ خارجی حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغان صوبہ پکتیا سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغان دہشت گرد نے افغان آرمی میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کی، جبکہ اس نے ایک خودکش حملہ آور کو بھی تیار کیا۔ دہشت گرد خارجی کمانڈر منصور کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے۔
پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ وہ افغانستان میں طالبان کے دور میں زخمی ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے ایک سال مفتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور مدرسے میں درس و تدریس شروع کی۔ اس کے بعد اکرمہ کے ساتھ جلال آباد میں ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، پراسرار نوٹ برآمد
گرفتار دہشت گرد نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اکرمہ کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔ دہشت گرد نے بتایا کہ پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔












بدھ 11 نومبر 2026 