قرآنی آیت والا ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور(Kareena Kapoor) کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
کرینہ کپور نےدیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں،جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی،۔
عباس حفیظ نےمؤقف اختیارکیا کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن کےطور پر استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔
View this post on Instagram
قانونی نوٹس میں تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے اور غیرمشروط عوامی معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا میں تعینات روسی سفیر اچانک انتقال کر گئے
عباس حفیظ نےخبردارکیا ہےکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیس یا عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
دوسری جانب کرینہ کپور اور ریحا کپور کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔












جمعرات 12 نومبر 2026 