ناگالینڈ: بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور، آسام سمیت دیگر علاقوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر گئیں۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت کو واضح انتباہ دیتے ہوئے کہا: “اگر تم (مودی) ہم سے کھیلنا چاہتے ہو تو جو بھی ہو جائے، ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔ ہم کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔”
بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ اور ناگالینڈ جیسی کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ مودی کے زیرِ قبضہ شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
علیحدگی پسند تحریکیں مودی کی ناانصافی، حق تلفی اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ انتہا پسند مودی اختلافِ رائے دبانے کے لیے غیر قانونی فوجی طاقت اور بے جا پابندیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
غاصب مودی کشمیر سے آسام اور ناگالینڈ تک فوجی طاقت کے بل بوتے پر ظلم و ستم کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔












جمعرات 30 اکتوبر 2025 