کراچی(karachi) میں ٹریفک پولیس نے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ 14 نومبر کو مین یونیورسٹی روڈحسن اسکوائر سے نیپا تک بند رہے گا کیونکہ حسن اسکوائربرج کے نیچے کےفور منصوبے کے تحت کام ہو گا۔
یونیورسٹی روڈپرپانی کی 72 انچ قطرلہ لائن عیسیٰ نگری کی جانب کراس کی جائےگی، نیوٹاؤن سےحسن اسکوائر آنے والی ٹریفک ڈبل روڈ پر چلائی جائے گی اور مچھلی کٹ سے آنے والی ٹریفک کو نیپا کی جانب بھیجا جائےگا۔
مزیدپڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اسٹیڈیم برج اور لائٹ سگنل سے آنے والی ہیوی ٹریفک ڈالمیا کی جانب بھیجی جائےگی، بڑی بسوں کو بھی ڈالمیا کی جانب ڈائیورژن دیا جائےگا۔
واٹر ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کو حسن اسکوائر آنے کی اجازت نہیں ہو گی، حسن اسکوائربرج سے یونیورسٹی روڈ کی جانب اترنے والا ریمپ بھی بند رہےگا، ریمپ کی ٹریفک کو سیدھا لیاقت آباد کی جانب روانہ کیاجائےگا۔












ہفتہ 14 نومبر 2026 