بالی ووڈ اداکار گووندا اوراداکارہ کومل رانی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Calender Icon ہفتہ 14 نومبر 2026

بالی ووڈ اداکار گووندا(Govinda) اور اداکارہ کومل رانی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارت میں مووی ٹاکیزنامی سوشل میڈیا پیج سے کومل رانی اور گوونداکی نئی تصاویرشیئرکی گئی ہیں،جس میں اداکارہ پرپل ساڑھی میں موجود ہیں جبکہ اداکار کوٹ پینٹ میں ملبوس ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے،گووندا اور کومل رانی اپنی آنے والی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


واضح رہےکہ گووندا اور اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی اس وقت گردش کررہی تھیں جب کومل سے اداکار کی دوستی ہوئی۔

مزیدپڑھیں:بگ باس جیتنے کے بعد منور فاروقی کی ذہنی حالت کیسے خراب ہوئی؟ ہوشرُبا انکشاف

اس سےقبل گووندا کا کہنا تھا کہ اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کی دیا کرنے کیلیے لالباغچہ راجا گیا تھا، کرشمہ کپور کے ساتھ مندر جا چکا ہوں جبکہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی گیا،میں نے فلم کی کامیابی کیلیے دعا کی کیونکہ طویل عرصے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں۔