بھارت میں خوفناک حادثہ، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

Calender Icon ہفتہ 14 نومبر 2026

بھارتی کی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم (Accident)کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار منی بس میں زیادہ تر کالج کے طالب علم سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست آسام میں قاضیگار کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے کے وقت منی بس میں بڑی تعداد میں کالج کے طالب علم موجود تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:شادی کے لیے حکومت کا لاکھوں روپے کی مدد کا اعلان؛ طریقہ جانیے

حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔