انڈر 19 ایشیاء کپ(Under-19 Asia Cup) کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔
العمرات میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 337 رنز بنائے۔
عثمان خان 107، عبدالقادر 80 اور حیام خان 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کے کاویہ پریش پٹیل نے 4 اور چگوروپتی وینکٹے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان ٹیم
فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللّٰہ اور علی رضا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ بھارت کو گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔












ہفتہ 14 نومبر 2026 