پی ایس ایل فرنچائز ’راولپنڈیز‘ نے اپنے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا

Calender Icon جمعہ 13 نومبر 2026

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز’’راولپنڈیز’’ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز ایڈم ووجز کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دی پنڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈم ووجز کا شاندار ٹریک ریکارڈ فرنچائز کے نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے عزم سےمکمل مطابقت رکھتا ہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ بی بی ایل کے تین بار کے فاتح ایڈم ووجز ’دی پنڈیز‘ کے ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔