پاک امریکا شراکتداری دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، کین ہیرلسن

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

تجارت، موسیقی اور تعلیم کے ذریعے دونوں ممالک کے رشتے مزید گہرے ہو رہے ہیں، ترجمان امریکی سفارتخانہ

پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تجارتی سفارت کاری، ثقافتی تحفظ، موسیقی اور تعلیم کے ذریعے دونوں ممالک کے رشتے مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کین ہیرلسن نے ایک ویڈیو پیغام میں حالیہ پیش رفت پرروشنی ڈالی ہے، جن میں کراچی میں چارج ڈی افیئرز نتالی بیکر کی تجارتی سفارت کاری کی مصروفیات اور بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم میں ثقافتی تحفظ کے لیے امریکی سفیر کے فنڈ سے منصوبے کے تکمیل کو دکھایا گیا ہے۔

امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے پاکستانی موسیقاروں کے ساتھ کنسرٹس، ورکشاپس اور جام سیشنز کے ذریعے امریکہ کی 250ویں سالگرہ منانے کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کیا۔

اس کے علاوہ امریکی کاروباری شخصیت ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے پاکستان کے ٹیک ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے اور پاکستانی سٹارٹ اپ اور امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان مزید روابط کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلباء اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک اہم ورکشاپ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:دریائے سوات، سرچ آپریشن مکمل، ڈوبنے والے دونوں بچوں کی لاشیں مل گئیں

فلبرائٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کینتھ ہالینڈ نے اکیڈمیا، میڈیا، بزنس، اور ٹیک کے رہنماؤں کے ساتھ کام کیا کہ کس طرح تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔