بانی آئی پی ایل للت مودی نے برطانوی شہریت حاصل کرلی

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

للت مودی نے 14 نومبر کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کے دوران اپنی برطانوی شہریت حاصل کرنے کا اعلان کیا

آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے برطانوی شہریت حاصل کرلی، بھارتی کاروباری شخصیت نے 15 ستمبر 2026 کو باضابطہ طور پر برطانوی شہری بننے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق للت مودی نے 14 نومبر کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کے دوران اپنی برطانوی شہریت حاصل کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اسے اپنی زندگی کا اہم اور قابلِ فخر سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کئی برسوں سے ان کا گھر رہا ہے اور وہ یہاں کے عوام، اداروں، روایات اور اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

للت مودی کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریت حاصل کرنا نہ صرف اعزاز بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے جسے فخر کے ساتھ قبول کیا اور مستقبل میں بھی برطانیہ کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:اسپورٹس ڈپلومیسی، ایران کا پاکستان کیساتھ ہاکی کے فروغ کیلئے اظہارِ دلچسپی

واضح رہے کہ 2010 میں آئی پی ایل سے منسلک مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے دوران للت مودی بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔