اسپورٹس ڈپلومیسی، ایران کا پاکستان کیساتھ ہاکی کے فروغ کیلئے اظہارِ دلچسپی

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ایران اپنی مرد اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا خواہشمند ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ ہاکی کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ایران اپنی مرد اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا خواہشمند ہے، جو اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں:ECO اجلاس، دوسرے روز ایرانی وزیرخارجہ بھی شریک ہونگے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں برادر ملکوں کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ اسپورٹس ڈپلومیسی کی ایک بہترین مثال بھی ثابت ہوگا جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی کے مثبت تشخص کو مزید فروغ ملے گا۔