Advertisement

قومی ٹیسٹ سکواڈ سے فاسٹ باؤلر علی شبیر کو ریلیز کر دیا گیا

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

لاہور:پاکستان کے قومی ٹیسٹ سکواڈ سےنئے فاسٹ باؤلر علی شبیر کو قائدِ اعظم ٹرافی کےلئے ریلیز کر دیا گیا۔

علی شبیر قائدِ اعظم ٹرافی سلور میں بہاولپور ریجن کی ٹیم کو جوائن کریں گے، بہاولپور ریجن اور لاہور بلیوز کے درمیان قائدِ اعظم ٹرافی سلور کا میچ 21 تا 24 نومبر کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ علی شبیر کو زیادہ سے زیادہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔