Advertisement

پاکستان کا پروپلشن سسٹم سے لیس فتح 3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

پاکستان نے پروپلشن سسٹم سے لیس فتح 3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔فتح 3 سپرسانک رفتار سے اہداف انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اوراہم سنگ میل ہے، فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، فتح 3 کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح 3 کروز میزائل پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزید پڑھیں:آسیان کیساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں: اسحاق ڈار

میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک افواج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔