Advertisement

لاہور، نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند ہوگیا

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

لاہور کے نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اخراجات سے کم پیسوں پر علاج کی سہولت مہیا کرنا ممکن نہیں، علاج کی سہولت بند ہونے سے نجی اسپتالوں میں علاج کروانے والے پریشان ہو گئے۔

کینسر ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا کہ رواں سال ستمبر سے 15 سے 20 نجی اسپتالوں نے صحت کارڈ پر مفت کینسرعلاج بند کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے 25 ستمبر کو نئی ریٹ لسٹ جاری کی جس میں نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر نئے ریٹس کے مطابق ادویات دیں تو بل کلئیر ہوں گے ورنہ نہیں۔

پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی (پی ایچ آئی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علی رزاق کا کہنا ہے کہ صرف 20 فیصد نجی اسپتال صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج کرتے تھے جو اب زیادہ رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کے ساتھ 10 فیصد منافع کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:شازیہ منظور کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں، تھانے میں درخواست جمع کروادی

کینسر کے مریضوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نجی اسپتالوں میں پھر سے صحت کارڈ پر کینسر کے علاج کی سہولت بحال کرنے کے اقدامات کرے تاکہ مریضوں کا رکا ہوا علاج دوبارہ سے شروع ہوسکے۔