مدینہ سے لاہور کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Calender Icon پیر 16 نومبر 2026

مدینہ سے لاہور آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے سوار 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کر موڑ کر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔