اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ایام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میںاگلے تین دن کیلئے پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 322 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے مطابق کر دیا گیا ہے۔













جمعہ 20 نومبر 2026 
