امریکی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو شدید مندی رہی، مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق سرمایہ کاری کے خدشات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں فروخت کے دباؤ کے باعث ایس اینڈ پی 500 اور ڈاؤ جونز انڈیکس اپنی بلند ترین سطح سے 10 فیصد سے زیادہ گر کر اصلاحی مرحلے میں داخل ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تینوں بڑے امریکی اسٹاک انڈیکس نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز 1.93 فیصد گر کر 48 ہزار 147 پوائنٹس پر آگیا، ایس اینڈ پی 500 میں 3.70 فیصد کمی ہوئی اور یہ 6 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ٹیکنالوجی پر مشتمل نیسڈک انڈیکس 5.28 فیصد کمی کے بعد 22 ہزار 617 پوائنٹس پر آگیا۔
ایس اینڈ پی 500 مسلسل ساتویں کاروباری سیشن میں گرا، جو فروری 2020 کے بعد اس کی طویل ترین مسلسل مندی ہے۔ تینوں انڈیکس کو ہفتہ وار بنیاد پر بھی نمایاں نقصان ہوا، جبکہ نیسڈک کی ہفتہ وار کمی مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ رہی اور انڈیکس رواں سال کے مجموعی اضافے سے بھی محروم ہوگیا۔
BREAKING: Wall Street is taking a major hit as the Dow plunges 700 points and stocks slide deeper into a broad market sell-off.
The Nasdaq is bearing the brunt of the losses as Anthropic shares tumble just one day after the AI company’s Wall Street debut, fueling fresh concerns… pic.twitter.com/wwJ3EJla0c
— Fox News (@FoxNews) November 20, 2026
ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور اس سے وابستہ خطرات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔ اے آئی کمپنی اینتھروپک کے حصص ابتدائی عوامی پیشکش کے اگلے روز 9.1 فیصد گر گئے، جبکہ چپ ساز کمپنی اینویڈیا کے حصص میں 13.8 فیصد کمی ہوئی۔
مزیدپڑھیں:صدر کا ایک بیٹا صوبوں کا حامی، دوسرا مخالف ہے، رانا ثناء
اے آئی سے متعلق کمپنیوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ آن لائن مالیاتی سافٹ ویئر کمپنی انٹیوٹ کے حصص 12.8 فیصد نیچے آئے۔ کمپنی نے سالانہ آمدنی میں اضافے کی پیشگوئی کم کردی اور میل چمپ کو 3.68 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ صنعتی کمپنی کیٹرپلر کے حصص بھی 5 فیصد گر گئے، کیونکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق بجلی پیدا کرنے اور متبادل توانائی کے آلات کی طلب میں کمی کے خدشات سامنے آئے۔
بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر سے نیچے آنے کے بعد کرپٹو کرنسی سے وابستہ کمپنیوں کے حصص بھی 6.3 سے 9.6 فیصد تک گر گئے۔ مارکیٹ میں خوف کی پیمائش سمجھے جانے والے وی آئی ایکس انڈیکس نے بھی اپریل 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر کاروبار بند کیا۔
دریں اثنا امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی اور مہنگائی بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہی۔ فیڈ کی گورنر لیزا کُک نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود موجودہ سطح پر کافی بلند نہیں۔ مارکیٹ میں دسمبر کے اجلاس میں شرح سود 0.25 فیصد بڑھائے جانے کے امکانات تقریباً یقینی سمجھے جا رہے ہیں۔
اگلے ہفتے جاری ہونے والے ذاتی کھپت کے اخراجات سے متعلق مہنگائی کے اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی کے بارے میں مزید وضاحت متوقع ہے۔













ہفتہ 21 نومبر 2026 
