Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی شدید مذمت، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی جارحانہ کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ مملکت کو اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد کی حفاظت کے لیے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

مزیدپڑھیں:یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے لگاتار 52 گھنٹے کھیل کر جی ٹی اے 6 کی مرکزی کہانی ختم کر ڈالی

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔