پاک فوج کے زیرِ انتظام جامعہ پشاور کی طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داریوں سےآگاہ کیا گیا ۔ طالبات نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں کے مواصلاتی آلات،ہتھیاروں کی نمائش اورکاؤنٹر ٹیررزم شو طالبات کی دلچسپی کا مرکز رہے۔ کور کمانڈر پشاور نے خصوصی نشست میں طالبات کےمختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ طالبات نے امید اسپیشل سکول کے بچوں سے ملاقات کے ساتھ سی ایم ایچ پشاور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔طالبات کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء ہمارا فخر ہیں۔












جمعہ 31 اکتوبر 2025 