Advertisement

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید سردی کی لہر، قلات میں پارہ صفر تک آگرا

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

اسکردو(Skardu) اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر کے باعث شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور درختوں کے پتوں پر سفیدی چھا گئی ہے۔ کوئٹہ کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ اور بلوچستان میں بھی یخ بستہ موسم کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسکردو اور ملحقہ علاقوں میں سردی بڑھنے سے صبح و شام کے اوقات میں یخ بستہ ہواؤں اور کم درجہ حرارت کے اثرات نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 درجے نیچے گرنے کے بعد درختوں اور پتوں پر جمنے والی سفیدی نے سرد موسم کی شدت کو نمایاں کر دیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم کی صورتحال سرد تر ہوتی جا رہی ہے اور بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے روزمرہ معمولات اور خاص طور پر سرد موسم سے متاثر ہونے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدپڑھیں:بلاول ریفرنڈم پر خون بہانے کی بات کر رہے ہیں، نئے صوبوں کے تنازع کا حل ریفرنڈم میں ہے: رانا ثناء اللہ

بلوچستان میں بھی سردی کی لہر نے زور پکڑ لیا ہے اور مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی اور خشک موسم کی اس لہر کے پیش نظر شہریوں کی جانب سے سردی سے بچاؤ کے اقدامات اور موسم کی آئندہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔