Advertisement

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

Calender Icon اتوار 22 نومبر 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔