بیجنگ : پہلے پاکستانی خلا نورد کی روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے۔
بیجنگ ایئرپورٹ پر خلائی کمپنی کے نائب صدر یانگ یونلی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے احسن اقبال کا استقبال کیا۔
احسن اقبال کل خلائی مشن کے مرکز روانہ ہوں گے، جہاں وہ تربیت مکمل کرنے والے دونوں پاکستانی خلا نوردوں سے ملاقات کریں گے۔
مشن کے لیے دونوں پاکستانی خلا نوردوں میں سے ایک کا حتمی انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا۔ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی خلائی پرواز پوری قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، احسن اقبال۔- پاکستانی خلا نورد کی پرواز پاکستان اور چین کے فولادی بھائی چارے کی نئی علامت بنے گی۔
مزید پڑھیں:ایک سال کے دوران سرکاری قرضں میں 6 ہزار 200 ارب روپے اضافہ
یہ اڑان پاکستان کی وہ پرواز ہے جو ہمارے نوجوانوں کے خواب خلا تک لے جائے گی، احسن اقبال۔- ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اس پرواز کے ساتھ آسمانوں سے بھی بلند ہو جائے گی۔













اتوار 22 نومبر 2026 
