Advertisement

پاکستان کی خلا میں تاریخی اُڑان، تیاریاں مکمل، احسن اقبال چین پہنچ گئے

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

اسلام آباد،: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال پاکستان کے پہلے تاریخی خلائی مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں چین کے شہر جیایوگوان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بن کر ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اس تاریخی خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نورد چین میں خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک کا حتمی انتخاب خلائی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین خلائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

یہ مشن نہ صرف پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان فولادی دوستی اور سائنسی و تکنیکی تعاون کی ایک نئی علامت بھی بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ تاریخی خلائی مشن قومی سائنسی صلاحیتوں کے اظہار اور