Advertisement

مجھے ایشوریا کو سلمان سے محفوظ رکھنے کیلئے رکھا گیا تھا: سابق باڈی گارڈ

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

بھارتی اداکار اور ایشوریا کے سابق باڈی گارڈ کیتن کرانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو سلمان خان سے محفوظ رکھنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ایشوریا کے باڈی گارڈ رہنے والے کیتن کرانڈے نے شوٹنگ سیٹ کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کسی کو نہیں بتایا کہ میں ایشوریا کا باڈی گارڈ تھا ، آج سے تقریباً 20 سال قبل مجھے ایشوریا کو سلمان خان سے بچانے کیلئے رکھا گیا تھا۔

میرا کام ایشوریا کو ان کے گھر سے پک کرنا، ان کی گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ وہ باحفاظت سیٹ سے گھر پہنچ جائیں‘۔

کیتن کرانڈے نے ایک فیشن شو کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ پروڈیوسر وکرم بھٹ کی جانب سے منعقدہ ایک شو میں جہاں وہ ایشوریا رائے کے ساتھ موجود تھے اس شو کے اختتام پر ایشوریا اور سلمان کا آمنا سامنا ہوگیا جسے دیکھ کر ہم سب ڈر گئے لیکن اس کے دوسرے دن ہی میں نے جاب چھوڑدی ‘۔

جاب چھوڑنے کے سوال پر کیتن کرانڈے نے بتایا کہ’ان کے پاس شاید پستول ہوتی ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے یہ بھی کہا کہ باڈی بلڈنگ ان کے کیرئیر میں رکاوٹ بن رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد، 3616 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ

یاد رہے کہ 2002 میں ایشوریا رائے روہن سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کچھ نہ کہو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن بھی شامل تھے، اس حوالے سے ‘کاویری بامزئی نے اپنی کتاب ‘دی تھری خانز، اینڈ دی ایمرجنس آف نیو انڈیا میں لکھا ہے کہ سلمان خان اس بات کے سخت خلاف تھے کہ ایشوریاابھیشیک کے ساتھ کام کریں‘۔