Advertisement

پاکستان اورIAEA کا جوہری تحفظ میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم

Calender Icon منگل 24 نومبر 2026

پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے بیس سال مکمل ہو گئے، پاکستان اور آئی اے ای اے نے تعاون مزید بڑھانے اور معلومات و ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے بیس سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب ہوئی۔

چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کا جوہری تحفظ کا نظام مزید مضبوط ہوا، پاک آئی اے ای اے تعاون سے تربیت یافتہ ماہرین اور مستحکم ادارے تیار ہوئے۔

مزید پڑھیں:گورنر راج پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، گورنر پنجاب

آئی اے ای اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کرین ہیرویؤ نے پاکستان کے ساتھ طویل تعاون کو سراہا۔۔ دونوں فریقوں نے معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ منصوبوں اور جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس 26نومبر تک جاری رہے گا۔