خیبرپختونخوا کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا،وزیراعلیٰ، اسپیکر اور اہم سیاسی شخصیات کی تقریب میں شرکت

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

پشاور : خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف برداری کی تقریب میں کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سپیکر صوبائی اسمبلی، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور دیگر جماعتی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

نئی کابینہ میں شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ بھی شامل ہیں، جو دوسری بار کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب، امجد علی، آفتاب عالم، فضل شکور، خلیق الرحمان، اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔

نئی کابینہ کل 10 ارکان پر مشتمل ہے جو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔