صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی جس دوران ان کی خیریت دریافت کی ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزرا محسن نقوی اور چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر چودھری شافع حسین، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
آصف زرداری چوہدری شجاعت حسین سےملاقات کے بعد ظہور الہیٰ روڈ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے ، صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہورپہنچے ہیں ۔













جمعہ 27 نومبر 2026 
