Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

اسلام آباد، مکہ معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم

Calender Icon جمعہ 27 نومبر 2026

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہو گیاہے جس کا مشترکہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکے اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہوئے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے شامل ہیں۔

اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلےسکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے بھی شرکت کی جو اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

ذرائع کا کہناہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے ، اجلاس کےبعد تینوں ممالک کی وزارت خارجہ سےمشترکہ بیان جاری کیا جائےگا۔اجلاس کےبعد وزیراعظم مہمان وفود کو عشائیہ دیں گےاور خطاب بھی کریں گے۔