Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

سربراہ جے یوآئی کو آج ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا تھا جہاں مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ ملتان کے مطابق ناسازی طبیعت کے باعث مولانافضل الرحمان کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر نظر بند کردیا، پنجاب حکومت نے رحیم یارخان کے قریب سربراہ جے یو آئی ن کوحراست میں لے لیا۔

لاہور پولیس نے گزشتہ روز مولانا کی نظربندی ختم کرکے سفرکی اجازت دی تھی تاہم آج ان کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان طے شدہ شیڈول کے مطابق بذریعہ سڑک سندھ روانہ ہوئے تھے، مولانا نے کل لاڑکانہ میں خالدسومرو کی یاد میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

مزید پڑھیں:احسن اقبال نے کرتارپور تا کنجروڑ سڑک اور نالہ بسنتر پل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

بیان کے مطابق جے یوآئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیراحرار بھی ہمراہ ہیں، جے یوآئی سندھ کےجنرل سیکرٹری راشد سومرو کو بھی رحیم یار خان سے گرفتار کرلیاگیا، عبدالغفورحیدری اور پنجاب کے صوبائی امیرمولانا امجد خان بھی پنجاب پولیس کےزیرحراست ہیں۔