Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پنجاب میں بدترین گندم بحران، چکی آٹاکی 200 روپے فی کلو فروخت

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

صوبے میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

لاہور کی مارکیٹ میں گندم کے نرخ بے قابو جبکہ سرکاری اور نجی آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں 40 کلو گندم کی قیمت 6 ہزارروپے سے تجاوز کر گئی، گندم مہنگی ہوئی تو آٹے کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

سرکاری آٹے کا 10 کلو تھیلا 1275 روپے جبکہ مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں نے15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک کردی۔ چکی کا آٹا 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

گندم کی سپلائی، ذخائر کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول، تینوں محاذوں پر حکومتی حکمتِ عملی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی کمر توڑ رہی ہے، اب آٹے کی قیمتوں نے گھر کا بجٹ مزید بگاڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

گندم کی قلت اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ عوام کو آٹے کی قیمتوں میں ریلیف مل سکے۔