ایونٹ ’وی فائٹ فار پیس‘ میں برنارڈ گارڈنر نے شاندار پنچ مار کر حریف باکسر ایتھن ٹراؤٹ کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
امریکا میں ایک باکسنگ فائٹ کے دوران برنارڈ گارڈنر نے ایتھن ٹراؤٹ کو پہلے ہی راؤنڈ میں خطرناک پنچ مار کر ڈھیر کردیا۔
ریاست نیو جرسی کے شہر نیوارک میں منعقد ہوئے باکسنگ ایونٹ ’وی فائٹ فار پیس‘ میں برنارڈ گارڈنر نے شاندار پنچ مار کر حریف باکسر ایتھن ٹراؤٹ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
33 سالہ گارڈنر نے ابتدا میں بائیں ہاتھ سے ہک مارنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ تاہم، اگلے ہی لمحے ان کا زوردار دایاں مکا ٹراؤٹ کے سر پر جا لگا۔
زور دار ضرب کے بعد ٹراؤٹ چند لمحوں تک اپنے پیروں پر کھڑے رہے، مگر وہ مکمل طور پر حواس کھو چکے تھے اور لڑکھڑاتے ہوئے ’زومبی‘ کی طرح دکھائی دیے۔ کچھ ہی دیر بعد وہ زور سے رنگ میں گر پڑے اور بے حرکت لیٹ گئے۔
صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے ریفری نے فوری طور پر مقابلہ ختم کردیا جبکہ طبی عملہ اور دیگر اسٹاف ٹراؤٹ کی حالت جانچنے کے لیے رنگ میں پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی کشیدگی، معیشت متاثر ہونے کا خدشہ
اس مقابلے کا اختتام پہلے ہی راؤنڈ میں ہونے والے اس ہولناک ناک آؤٹ کے باعث شائقین کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔













اتوار 29 نومبر 2026 
