کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

Calender Icon اتوار 2 نومبر 2025

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آگ لگنے سے کئی جھونپڑیاں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز نے 2 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جو جھگیوں میں موجود سلینڈر پھٹنے سے مزید پھیل گئی۔

آگ سے خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹر سائیکلیں بھی جل گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ حکام نے مزید بتایا ہے کہ آگ سے کئی مویشی جھلس گئے۔