ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Calender Icon پیر 3 نومبر 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے ،،، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف ا ضلاع سموگ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،،،اسلام آباد میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،، لا ہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،،،،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، باجوڑ اورکرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے،کل سے کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا امکان ہے، مری میں بھی بادل برسیں گے-