اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نمایاں پیش رفت جاری ہے۔ گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) کے تحت جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری، اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی معیشت میں قابل ذکر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں، جن سے نہ صرف دودھ کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے بلکہ ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں بھی خاطر خواہ وسعت آئے گی۔کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے اعلیٰ نسل کے مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اس اقدام سے مقامی ڈیری انڈسٹری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ ملنے کی توقع ہے۔گزشتہ سال 2024 میں جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ کو بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری اور عالمی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کاتاریخی اقدام
پیر 10 نومبر 2025












