یس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔ کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کر چکا ہے، جو ایس سی او کے وژن کے عملی ثبوت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی کے مطابق آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی، تربیت اور مثبت ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ایس سی او وژن 2025 کے تحت شروع کیے گئے ان منصوبوں کا مقصد آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطے میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔ کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو اصلاحِ معاشرہ کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔
ایس سی او وژن 2025کے تحت آزادجموں وکشمیرمیں جدیدآئی ٹی دورکاآغاز
پیر 10 نومبر 2025












