وفاقی عدالتوں کے ملازمین کالاہورمیں احتجاجی مظاہرہ

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

لاہور میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنسز ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،، مظاہرہ بینکنگ کورٹ کے احاطے میں کیا گیا، جہاں ملازمین نے عدالتی کام بند کر کے احتجاج کیا ،،ملازمین کا کہنا تھا کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنسز 24 گھنٹوں میں بحال نہ کیے گئے تو ملک گیر دھرنا دیں گے ،، فیڈرل کورٹس کے احتجاج میں بینکنگ، نیب، کسٹم، ایف آئی اے اور اے ٹی آئی آر کورٹس کے ملازمین بھی شریک ہوئے ،، وکلاء نمائندوں نے بھی ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیا، جن میں ٹیکس بار اور کسٹم بار ایسوسی ایشن کے صدور شامل تھے ،، ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں الاؤنسز ختم کرنا زیادتی ہے، حکومت فوری بحال کرے۔