برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا امکان ہے- پرتگالی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا، کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے،،،، انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم نہیں کرتا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے،،،،،،، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے،،،حماس کی جانب سے جاری بیان میں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو فلسطینیوں کے حقوق کی فتح قرار دیا،حماس نے کہا کہ یہ پیش رفت فلسطینی حقوق اور ہمارے مقصد کی عدل و انصاف میں فتح کی نمائندگی کرتی ہے-
ترپگال کافلسطین کوآزادریاست تسلیم کرنے کااعلان
پیر 22 ستمبر 2025












