کراچی: سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی، 3 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ

Calender Icon ہفتہ 29 نومبر 2025

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دیوار گرنے سے 3 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئی ہیں تام کو جانی نقصان نہیں ہوا۔

گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں اسکول کی دیوار کے ساتھ ہی کھڑی تھیں جو گرنے کے باعث ملبے تلے دب گئیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اسکول کی عمارت میں تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا تھا۔