لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں 3.4 شدت کا زلزلہ

Calender Icon ہفتہ 29 نومبر 2025

لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں