اسرائیلی فوج کی شام میں کارروائیاں، چیک پوائنٹس قائم کرلیے

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی زمینی افواج نے شامی صوبے قنیطرا کے علاقے میں چیک پوائنٹس بھی بنالیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان ہائیٹس سے پیش قدمی کرتے ہوئے شام کے جنوبی صوبے قنیطرا کے علاقے میں 2 چیک پوائنٹس بنالیے ہیں۔

شامی سرکاری ٹی وی نے اسرائیلی کارروائیوں کو شام کی داخلی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔