امریکا کا وینزویلا کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ، کشیدگی میں اضافہ

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

امریکا نے وینزویلا کے ساحلی پانیوں کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی ہفتے کے روز عمل میں آئی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے پابندی کی زد میں موجود تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تازہ اقدام کو اسی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔