13 یورپی ملکوں، جاپان کی اسرائیلی قبضے کی مذمت

Calender Icon جمعرات 25 دسمبر 2025

13 یورپی ملکوں اور جاپان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے یہودیوں کی 19 نئی بستیوں کی منظوری پر مذمت کی گئی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے یکطرفہ اقدامات ناصرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عدم استحکام کو بھی ہوا دینے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

غزہ پر متعدد حملوں میں ایک فلسطینی شہید جبکہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔