مسجد الحرام میں بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش گارڈ نے ناکام بنادی، ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعہ 26 دسمبر 2025

مسجد الحرام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو زمین پر گرنے سے روکنے کی کوشش کی۔


اس دوران سکیورٹی گارڈ خود بھی زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد دونوں افراد کو ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے پر فوری ردِعمل دیا گیا اور صورتحال کو قابو کر لیا گیا۔